اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی شام میں واقع صوبے حلب کے مرکز، شہر حلب میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی جاری ہے اور فوج نے الرشادیہ اور حجارۃ الکبیرۃ نامی علاقوں اور بعض دیگر علاقوں کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔ دوسری جانب شہر حلب سے بھی موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق فوج نے کوی المیدان کے اطراف میں مسلح گروہوں کی ایک سرنگ کو دھماکے سے تباہ کر دیا جس کے بعد دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی شامی فوج کے توپخانے کے ذریعے القاضی عسکر، الصاخور اور میسلون علاقوں میں بھی، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی ہے۔
.......
/169